نئی دہلی 30اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) صدرجمہوریہ اور وزیر اعظم نے کل ملک کے باشندوں کو بدھ پور نیما کی مبارک باد دی ہے ۔ وہیں کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی باشندگان ہندکو اس تہوار کی مبارک باد دی ہے ۔ صدر جمہوریہ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بودھ پورنیما کے موقع پر ملک کے شہریوں اور بین الاقوامی بدھ مت کمیونٹی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ گوتم بدھ کے عدم تشدد، محبت اور ہمدردی کا پیغام ہمیں دوسروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی تقویت دیتا ہے ۔ ہماری خواہش ہے کہ ان کی تعلیمات ہمیں باہمی مساوات کی رہنمائی کریں گی ۔ مودی نے ٹو ئٹ کرکے کہا کہ کوتم بدھ کی تعلیمات 21 ویں صدی میں بھی ہمارے لیے اہمیت کی حامل ہیں ۔ ان کی زندگی معاشرہ سے دکھ اورناانصافی دور کرنے کے لئے وقف رہی ہے ۔ ان کی ہمدردی کے اظہار نے لاکھوں کو شیدائی بنادیا ۔ تمام باشندگان ہند کو بدھ پورنیما کی مبارک۔ وہیں کانگریس صدر راہل گاندھی نے بدھ پورنیماکی مبارک باد دی اور کہا کہ گوتم بدھ کا پیغام سب کو امن، بھائی چارے اور ہمدردی کی راہ پر چلنے کے لئے آمادہ کرتا ہے ۔